ہومپاکستانپاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں مضبوط لیڈر شپ تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2ایٹمی ریاستوں میں جنگ بندی کرانے پر فخر ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے وائٹ ہائوس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرنے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ رکوا دی، دونوں ممالک سے کہا کہ اگر آپ گولیاں چلائیں گے تو تجارت بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرائن میں جو کچھ ہو رہا ہے افسوسناک ہے، میرا نہیں خیال روس یوکرین امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کچھ خوفناک لوگوں کو داخل ہونے دیا ہے جنہیں ہم ایک ایک کرکے نکال رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے مزید برے لوگ ہمارے ملک میں آئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں