ہومپاکستانپی ٹی آئی کا عید کے بعد ہر صوبے میں آل پارٹیز...

پی ٹی آئی کا عید کے بعد ہر صوبے میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

اسلام آباد: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینیٹ انتخابات کے فوری اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو اس کا حق دیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تاخیر کیلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فیصلہ آیا نہیں لیکن انہیں یقین ہے وہ سینیٹ میں اپنی نشستیں بڑھائیں گے، صوبے کو سینیٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو فنڈز نہیں دیئے جارہے ،سینیٹ انتخابات بھی نہیں کروا رہے، چیف الیکشن کمشنر میں کچھ اخلاقیات ہیں تو استعفیٰ دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بات چیت کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا الٹا ہم پر مزید دبائو ڈالنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد محمود اچکزئی سے ملاقات ہوگی، عید کے بعد ہر صوبے میں آل پارٹیز کانفرنس کریں گے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں