لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے عید الاضحی کے ایام میں درجہ حرارت میں متوقع اضافے کے پیش نظر ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔جاری بیان کے مطابق 7سے 12جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں، آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ ہے۔
ریلیف کمشنر نے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بیان کے مطابق ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122اور دیگر محکموں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔


