ہفتہ, دسمبر 28, 2024
ہومBusiness & Financeپاکستان بزنس فورم کا وفاقی حکومت سے میثاق معیشت کی تشکیل کا...

پاکستان بزنس فورم کا وفاقی حکومت سے میثاق معیشت کی تشکیل کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے 2025 ء کیلئے قابل عمل معاشی روڈ میپ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024ء بزنس کمیونٹی اور عوام کیلئے مشکل ترین سال رہا، بجلی بلوں ،شرح سود نے بزنس کمیونٹی کو جکڑے رکھا ،روپے کی مضبوطی کے بغیر مالی دبا ؤکم کرنے کی کوششیں بے اثر رہیں گی۔

پاکستان بزنس فورم کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 2024 ء بزنس کمیونٹی اور عوام کیلئے مشکل ترین سال رہا، بجلی بلوں اور شرح سود نے بزنس کمیونٹی کو جکڑے رکھا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کاروبار فرینڈلی ملک نہیں رہا، آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام کے باوجود روپیہ مضبوط ہونے میں ناکام رہا، حکومت روپے کی مضبوطی کیلئے فوری و فیصلہ کن اقدامات کرے، روپے کی مضبوطی کے بغیر مالی دباؤ کم کرنے کی کوششیں بے اثر رہیں گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 2024ء میں زرعی محاذ پر بھی کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، بہت سے لوگ اپنی پیداواری لاگت کی وصولی تک سے قاصر رہے، پنجاب میں گندم کی فصل صرف 12ملین ایکڑ رقبے پر کاشت ہوئی جبکہ ہدف 16.5ملین ایکڑ تھا۔بزنس فورم نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے 2025ء کیلئے واضح اور قابل عمل معاشی روڈ میپ کا اعلان کرنے کی اپیل کرتے ہوئے میثاق معیشت کی فوری تشکیل کا مطالبہ کیا ہے جس کے چارٹر کو وسیع سیاسی اتفاق رائے اور سول سوسائٹی کی حمایت حاصل ہو۔

خط میں یہ کہا گیا ہے کہ ملکی مفاد کیلئے سب کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے تاکہ قوم کی بہتری کیلئے پالیسیوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات