بیجنگ (شِنہوا) چائنیز اکیڈمی آف جیولوجیکل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی (آئی جی سی اے جی ایس) جمعرات کو نے بتایا ہے کہ ایک چینی تحقیقی ٹیم نے پورے چاند کا 1:50 لاکھ کے پیمانے پر مبنی تازہ ترین ارضیاتی نقشہ مکمل کر لیا ہے۔
یہ نقشہ 2024 میں جاری کئے گئے نقشے کا ایک اہم سائنسی اور جدید ورژن ہے، جو تازہ ترین تحقیقی نتائج کی بنیاد پر چاند کی ارضیاتی تاریخ کو موثر انداز میں ازسرنو مرتب کرتا ہے۔ آئی جی سی اے جی ایس کے ڈائریکٹر یانگ ژی منگ نے کہا کہ "چاند کی ارضیاتی تاریخ کو حقیقتاً دوبارہ تحریر کیا گیا ہے، یا زیادہ درست الفاظ میں اسے مزید بہتر، منظم اور جامع بنایا گیا ہے۔”
اس تازہ ترین نقشے کی سب سے اہم کامیابی چاند کے قدیم ارضیاتی ادوار کی زمانی درجہ بندی کی ازسرنو ترتیب ہے۔ نئے نقشے میں بین الاقوامی زمانی تحقیق میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کی بنیاد پر چاند کے 3 قدیم ارضیاتی ادوار، یعنی ایٹکینیئن، نیکٹیرین اور امبرین ادوار کی زمانی حدود کو منظم انداز میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
چھانگ ای-5 مشن سے حاصل ہونے والے قمری نمونوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چاند پر آتش فشانی سرگرمیاں تقریباً 2 ارب سال پہلے تک جاری تھیں، جس سے چاند کی ارضیاتی سرگرمی کی مدت پہلے تسلیم شدہ 3 ارب سال کے مقابلے میں ایک ارب سال مزید بڑھ گئی۔ اس آزادانہ تاریخی تعین سے حاصل ہونے والا ڈیٹا اب عالمی قمری ارضیاتی ٹائم سکیل کا ایک اہم ستون بن چکا ہے۔


