ہومتازہ ترینٹرمپ کا وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر مکمل اعتماد کا اظہار

ٹرمپ کا وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر مکمل اعتماد کا اظہار

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بعض میڈیا ادارے بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ ان کے اور وزیر دفاع کے درمیان تعلقات میں دراڑیں آ گئی ہیں، جبکہ ہیگستھ بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی ایک دن سے بھی کم وقت میں کامیاب ہوئی جبکہ ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی مؤثر ثابت ہوئی ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر پیش رفت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ ہیگستھ کو امریکی فوج میں بھرپور احترام حاصل ہے، انہوں نے فوج میں اصلاحات کیں، متنازع ڈی ای آئی پالیسیوں کا خاتمہ کیا اور بھرتیوں کو تاریخی سطح تک پہنچایا۔

ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اخبار نے ان کے بارے میں جھوٹی رپورٹ شائع کی حالانکہ اسے پہلے ہی حقیقت سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ ان کے بقول ایسی جعلی رپورٹنگ ملک کے مفادات کے خلاف ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں