ہومتازہ ترینمحمد بن سلمان اور میکرون کا اہم ٹیلیفونک رابطہ

محمد بن سلمان اور میکرون کا اہم ٹیلیفونک رابطہ

ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، امن و استحکام کے فروغ اور باہمی تعاون کے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بحری جہازرانی کی سلامتی اور بین الاقوامی سمندری راستوں پر آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید فروغ دینے اور نئی شراکت داری کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں