اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے اور حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہوگی اور پیپلزپارٹی کو بھی یہی احساس ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان اور سسٹم کے مفاد میں موجودہ اتحاد کا جاری رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کے شناختی کارڈ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شناختی کارڈ ایکسپائر ہونے کے باوجود ان کے بیٹے ڈیجیٹل آئی ڈی کے ساتھ پاکستان آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مزاج سیاسی نہیں ہے اور جب تک ان کے سیاسی لوگ فیصلے نہیں کرتے، کسی تحریک کا نتیجہ نہیں نکلے گا۔ ان کے پاس اب صرف ہمدردی کارڈ بچا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم تمام وزارتوں کی کارکردگی کی جانچ تیسرے فریق سے کروائیں اور نتائج عوام کے سامنے رکھیں۔


