اسلام آباد (لارڈ میڈیا) تحریک انصاف نے بلاول بھٹو کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کی ہے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلزپارٹی جب تک دوسرے اتحاد میں ہے، ان کے ساتھ نیا اتحاد ممکن نہیں۔
شفیع جان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو پہلے اپنے موجودہ اتحاد سے الگ ہونا ہوگا، اس کے بعد ہی کوئی بات چیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان بہت جلد تحریک انصاف کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔
مزید برآں، شفیع جان نے کہا کہ تحریک انصاف مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتی ہے تاکہ دونوں جماعتیں اکٹھے آگے بڑھ سکیں۔


