ہومتازہ ترینامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدائشی امریکی شہریت محدود کرنے کے...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدائشی امریکی شہریت محدود کرنے کے لیے نئے احکامات جاری

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کے لیے دو نئے صدارتی احکامات پر دستخط کر دیے ہیں۔ ان احکامات کے تحت برتھ ٹورازم یعنی صرف بچے کو امریکی شہریت دلانے کی غرض سے امریکا آکر بچے کی پیدائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

امریکا میں تعینات غیر ملکی سرکاری اہلکاروں اور بعض دیگر مخصوص زمروں کے بچوں کی خودکار امریکی شہریت بھی محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف سٹاف سٹیفن ملر نے کہا ہے کہ اب کسی بھی غیر ملکی کو صرف بچے کی پیدائش کے ذریعے امریکی شہریت حاصل کرنے کے مقصد سے ویزا نہیں دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی شہریت کی موجودہ تشریح کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور بعض لوگ اسے کاروبار بنا چکے ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کی 14 ویں ترمیم امریکا میں پیدا ہونے والے تمام بچوں کو شہریت کی ضمانت دیتی ہے، اور ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے نئے صدارتی احکامات کو بھی عدالتوں میں قانونی چیلنج کا سامنا کرنا پڑنے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں