مکہ مکرمہ (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کئی وفاقی وزراء بھی شامل تھے۔ عمرہ کی ادائیگی سے قبل وفد نے خانہ کعبہ کی زیارت کی اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
وزیراعظم کے جدہ پہنچنے پر نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے جس میں برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر گفتگو ہوگی۔


