ہوماہم ترینمودی حکومت میں بھارتی ریاستی جبر بڑھ گیا، وزیراعظم شہباز شریف

مودی حکومت میں بھارتی ریاستی جبر بڑھ گیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازع کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بنیادی اور دیرینہ حل طلب مسئلہ قرار دیا۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن طاقت کے استعمال یا یکطرفہ اقدامات سے ممکن نہیں، بلکہ تنازع کے منصفانہ اور پرامن حل سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں