اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف کا اس ہفتے کے آخر میں دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 6 یا 7 اگست کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
اس دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں پاک سعودی عرب تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔


