ہومBlogجنوبی ایشیا میں امن کا قیام کشمیر کے حل سے مشروط ہے،...

جنوبی ایشیا میں امن کا قیام کشمیر کے حل سے مشروط ہے، زرداری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر پر کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازع جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو 7 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ آج سرحد کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری یوم استحصال منائیں گے۔

صدر زرداری نے کشمیریوں کی بہادری اور حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی یوم استحصال کشمیر پر کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وزیراعظم نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں