لاہور (لارڈ میڈیا) بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے بھارت کو ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر پیش کرنے کے دعوے کو حالیہ گلوبل انوائرمنٹل انڈکس نے غلط ثابت کر دیا ہے۔ انڈکس میں بھارت کا قدرتی ماحول بدترین قرار دیا گیا ہے۔
امریکا کی نامور یونیورسٹیوں کولمبیا اور ییل کے ماہرین نے یہ انڈکس 177 ممالک میں قدرتی ماحول، صفائی ستھرائی، پانی کی دستیابی، خطرناک گیسوں کے اخراج، درختوں کی کٹائی اور کوڑے کی نکاسی کے معیار کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔ یہ انڈکس ہر دو سال بعد جاری کیا جاتا ہے۔
2026ء کا انڈکس حال ہی میں جاری ہوا جس میں یورپی ملک اسٹونیا پہلے نمبر پر جبکہ بھارت صرف لائوس سے اوپر دوسرے آخری نمبر پر ہے۔
اس درجے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کا قدرتی ماحول تیزی سے انسانی زندگیوں کے لیے تباہ کن بنتا جا رہا ہے۔


