ہومUncategorizedبرازیل: نیلے طوطے نے فٹبال میچ رکوا دیا

برازیل: نیلے طوطے نے فٹبال میچ رکوا دیا

برازیل (لارڈ میڈیا): برازیل میں جاری انڈر 15 فٹبال میچ کے دوران ایک بڑا نیلا طوطا میدان میں داخل ہو کر کھلاڑیوں کو پریشان کر گیا، جس کی وجہ سے ریفری کو کچھ دیر کے لیے میچ روکنا پڑا۔ فلیمینگو اور سیارا کے درمیان میچ کے 17ویں منٹ میں طوطا اچانک میدان میں آیا اور فلیمینگو کے ایک دفاعی کھلاڑی پر جا بیٹھا، جس سے وہ کھلاڑی توازن کھو بیٹھا اور گر گیا۔

طوطے کی آمد سے دیگر کھلاڑی بھی گھبرا گئے، جس پر ریفری نے میچ روک دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ طوطا تقریباً 15 منٹ تک میدان میں رہا اور پھر خود ہی اڑ کر چلا گیا، جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔

حیرت انگیز طور پر پہلے ہاف کے دوران طوطا دوبارہ میدان میں آیا اور میچ کو ایک بار پھر روکنا پڑا۔ بالآخر میچ بغیر کسی مزید رکاوٹ کے مکمل ہوا، جہاں سیارا نے فلیمینگو کو 2-1 سے شکست دی۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے طوطے کو میچ کا سب سے یادگار کھلاڑی قرار دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں