عمان (لارڈ میڈیا) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے اردن پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، یہ اجلاس مقبوضہ بیت المقدس میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر متفقہ مؤقف اختیار کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، اسحاق ڈار اجلاس کے علاوہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر بات چیت کرنے کے لئے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کا مقصد یروشلم کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری کا متفقہ اور مضبوط ردعمل دینا ہے۔


