ہومUncategorizedیومِ استحصالِ کشمیر، دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے

یومِ استحصالِ کشمیر، دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کی یاد دلاتا ہے۔

پانچ اگست کو بھارتی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-اے کو ختم کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی، جس کے تحت ریاست کو دو وفاقی اکائیوں میں تقسیم کیا گیا اور سخت پابندیاں نافذ کی گئیں۔

آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین، الگ جھنڈا اور داخلی معاملات میں خصوصی اختیارات حاصل تھے جبکہ آرٹیکل 35-اے مقامی آبادی کو خصوصی حقوق فراہم کرتا تھا۔

بھارتی فیصلے کے بعد کشمیری عوامی احتجاج کو دبانے کے لیے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کیا گیا، مواصلاتی نظام معطل کیا گیا اور ہزاروں اضافی فوجی تعینات کیے گئے۔

پاکستان نے بھارتی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سفارتی تعلقات محدود کر دیے اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے اقدامات اٹھائے۔ پاکستان ہر سال پانچ اگست کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یومِ استحصال کشمیر مناتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں