ہومتازہ ترینکراچی میں مبینہ تشدد کے بعد خواجہ سراؤں کا بوٹ بیسن تھانے...

کراچی میں مبینہ تشدد کے بعد خواجہ سراؤں کا بوٹ بیسن تھانے پر پتھراؤ

کراچی (لارڈ میڈیا) کراچی میں خواجہ سراؤں نے بوٹ بیسن تھانے پر پتھراؤ کر کے سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست خواجہ سرا پر مبینہ تشدد کے بعد خواجہ سراؤں نے تھانے پر جمع ہو کر پتھراؤ کیا جس سے سیف سٹی کیمرے اور پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور 3 خواجہ سراؤں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چند بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران ایک خواجہ سرا کی ناک سے خون نکلا جسے خواجہ سراؤں نے تشدد کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں