اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی دعوت قبول کرلی ہے۔ قومی ہاکی ٹیم 8 سے 15 ستمبر 2026 تک جنوبی کوریا میں بین الاقوامی میچوں کی سیریز اور تربیتی سیشنز میں شرکت کرے گی۔
یہ دورہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے درمیانی وقفے میں ہوگا، جس کا مقصد جنوبی کوریا کی مضبوط ٹیم کے خلاف میچ پریکٹس حاصل کرنا ہے۔
سیریز کا حتمی شیڈول اور دیگر انتظامات جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی مشاورت سے طے کیے جا رہے ہیں، جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس دعوت کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ یہ سیریز ایشین گیمز کی تیاریوں میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
پی ایچ ایف نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قومی ٹیم کو بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین نمائندگی کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


