ہومتازہ ترینکشمیر کے عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں، علیم خان

کشمیر کے عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں، علیم خان

مظفر آباد (لارڈ میڈیا): استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ ووٹ امانت ہے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام خصوصاً نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری سے ووٹ ڈالیں۔

علیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے مقامی سطح پر ریونیو کے ذرائع قائم کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے حکومت کو مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کاروباری سرگرمیاں بڑھیں اور معیشت مضبوط ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف ریونیو بڑھے گا بلکہ مقامی معیشت مستحکم ہوگی۔ علیم خان نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے خاندانوں میں سیاسی شعور بیدار کریں اور دیانت دار امیدواروں کا انتخاب کریں۔

علیم خان نے کشمیری عوام کو ووٹ ڈالنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو اپنے علاقے کی ترقی اور مسائل کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس ایک تاریخی موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے ایک روشن مستقبل کا انتخاب کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں