ہومتازہ تریناقوام متحدہ کے سربراہ نے چین کے شہر دالی میں 124 سال...

اقوام متحدہ کے سربراہ نے چین کے شہر دالی میں 124 سال قدیم چائے سازی کے فن کا تجربہ کیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کے صوبہ یوننان کے شہر شیاگوان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شیاگوان تُوچا کی روایتی چائے سازی کے فن کا تجربہ کیا۔

گوتریس نے اپنے ہاتھوں سے چائے کی ایک ٹکیہ تیار کی اور اس پر یہ پیغام بھی درج کیا کہ ’’یہ چائے چین اور اقوام متحدہ کے اشتراک کا ثمر ہے۔‘‘

شیاگوان تُوچا دبائی ہوئی پُوئر چائے کی ایک قسم ہے جس کا آغاز سال 1902 میں ہوا تھا۔ اس کی تیاری کا روایتی فن نسل در نسل مزید نکھر کر سامنے آ رہاہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): دو فایوآن، صدر، چائنہ (شیاگوان) تُوچا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
’’ہم اکثر کہتے ہیں کہ یہ فن گزشتہ 124 برس سے کسی تعطل کے بغیر اور اصل روایت کو برقرار رکھتے ہوئے استاد سے شاگرد تک منتقل ہوتا چلا آ رہا ہے۔ ہم معیاری چائے کی پتی، مختلف پتیوں کے امتزاج، تیاری کے فن اور ذخیرہ کرنے میں اپنی مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔ ہم شیاگوان تُوچا کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔‘‘

دالی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کےرپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں