چین کے موٹرسائیکل برانڈز اسپین کی منڈی میں اپنی موجودگی کو تیزی سے مضبوط بنا رہے ہیں۔
جون میں زونٹیز 125 ایکس اسکوٹر اسپین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹرسائیکل بن گئی ہے۔
اسپین کے موٹرسائیکل شعبے کی نمائندہ تنظیم اینیسڈور کے مطابق سال 2026 میں اب تک اسپین میں فروخت ہونے والی موٹرسائیکلوں میں چینی برانڈز کا حصہ 28 فیصد رہا ہے۔
سال 2021 میں اسپین کی موٹرسائیکل منڈی میں چینی برانڈز کا حصہ صرف 12 فیصد تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (ہسپانوی): خوسے ماریا ریانو، سیکرٹری جنرل، اینیسڈور
’’سال 2016 میں چینی برانڈز کی مجموعی فروخت 13 ہزار 600 یونٹس یا درست اعداد و شمار کے مطابق 13 ہزار 662 یونٹس تھی۔ سال 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر 62 ہزار 455 یونٹس تک پہنچ گئی۔ یہ غیرمعمولی پیشرفت ہے جو ایک دہائی کے دوران اوسطاً 18.4 فیصد سالانہ کی شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے۔‘‘
ریانو کے مطابق یورپ میں ہسپانوی صارفین قیمت کے معاملے میں سب سے زیادہ حساس سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے خیال میں چینی موٹرسائیکل برانڈز نے معیاری مصنوعات انتہائی مسابقتی قیمتوں پر پیش کر کے مقبولیت حاصل کی ۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (ہسپانوی): خوسے ماریا ریانو، سیکرٹری جنرل، اینیسڈور
’’اگر ہم حالیہ اعداد و شمار کو دیکھیں تو تمام اشارے یہی بتاتے ہیں کہ یہ رجحان برقرار رہے گا۔ چینی موٹرسائیکل اور اسکوٹر برانڈز مسلسل ترقی کرتے رہیں گے اور منڈی میں اپنا اثرورسوخ مزید بڑھائیں گے۔‘‘
طویل عرصے سے قائم ’یاماہا‘ اور ’ہونڈا‘ جیسے برانڈز اب بھی اسپین کی موٹرسائیکل منڈی میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
تاہم چینی برانڈز بھی تیزی سے ان کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ اس وقت ’ زونٹیز‘ اور ’ووج‘ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (ہسپانوی): خوسے ماریا ریانو، سیکرٹری جنرل، اینیسڈور
’’اسپین میں صارفین روایتی موٹرسائیکل برانڈز سے اتنی مضبوط وابستگی نہیں رکھتے۔ اگر اُن کے سامنے مناسب قیمت اور اچھے معیار کی نئی مصنوعات پیش کی جائیں تو انہیں دوسرے یورپی صارفین کے مقابلے میں برانڈز تبدیل کرنے میں کم تردد ہوتا ہے۔‘‘
توقع ہے کہ رواں برس اسپین کی منڈی میں نئی موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن 3 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
بارسلونا، اسپین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


