ہومتازہ ترینوہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران حادثہ، 2 ملازمین جاں...

وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران حادثہ، 2 ملازمین جاں بحق

وہاڑی (لارڈ میڈیا): وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران واسا کے دو ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ پرانے لاری اڈا کے قریب پیش آیا جہاں مین سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دونوں ملازمین حفاظتی سامان کے بغیر رسہ باندھ کر گٹر میں اترے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ رسہ چھوٹ جانے سے دونوں ملازمین گٹر میں گر گئے اور جاں بحق ہوگئے۔ دونوں جاں بحق افراد ضلع خانیوال کے رہائشی تھے۔ لاشیں نکال کر ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں