ہومتازہ ترینیورپی یونین نے گوگل پر ایک ارب ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا

یورپی یونین نے گوگل پر ایک ارب ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا

برسلز (لارڈ میڈیا): یورپی یونین نے گوگل پر ایک ارب ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے، الزام ہے کہ گوگل نے اپنے سرچ انجن کی بالادستی کو دیگر کمپنیوں کو دبانے کے لیے استعمال کیا۔ یورپی کمیشن کے بیان کے مطابق گوگل نے اپنی سروسز کو غیر منصفانہ طور پر اوپر رکھا جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا۔

یورپی کمیشن نے بتایا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اجارہ داری قائم کرنے سے روکتا ہے۔ گوگل کو 60 دن میں فیصلے کو ماننا ہوگا ورنہ مزید جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب، گوگل نے بیان میں کہا کہ اس فیصلے سے یورپی صارفین کو نقصان پہنچے گا۔ گوگل پہلے بھی یورپی یونین کی جانب سے جرمانوں کا سامنا کر چکا ہے۔

2018 میں، گوگل نے اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کی اجارہ داری پر 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ ادا کیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ شعبے میں اجارہ داری پر 2.8 ارب ڈالرز جرمانہ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں