ہومUncategorizedآزاد کشمیر انتخابات میں آئی پی پی کو مرکزی مسلم لیگ کی...

آزاد کشمیر انتخابات میں آئی پی پی کو مرکزی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو مرکزی مسلم لیگ اور جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز اور آئی پی پی کے مرکزی رہنما عون چوہدری سے ملاقات کے دوران ان جماعتوں نے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد سندھو نے کہا کہ جہاں استحکام پاکستان پارٹی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، وہاں ان کے امیدوار دستبردار ہو جائیں گے۔ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے صدر سردار بابر حسین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے مل کر کام کریں گے اور ہمارا مشن تکمیل پاکستان ہے۔

وزیرمملکت عون چوہدری نے آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان اور مرکزی قیادت کی جانب سے حمایت پر دونوں جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کی محرومیاں کم ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں