ہومUncategorizedمیٹا کا واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کے لیے پی ڈی...

میٹا کا واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کے لیے پی ڈی ایف اوپننگ فیچر

شہر (لارڈ میڈیا): میٹا نے واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب پی ڈی ایف فائلز کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر براہِ راست اوپن کر سکیں گے۔

کمپنی نے اس مقصد کے لیے اڈوب کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے نتیجے میں اڈوب ایکروبیٹ سپورٹ واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کا حصہ بن گئی ہے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین چیٹ کے اندر ہی پی ڈی ایف فائل دیکھ سکیں گے اور ہائی لائٹ، اینوٹیشن اور دیگر بنیادی ایڈیٹنگ فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ بھی برقرار رہے گا۔

میٹا کے مطابق یہ فیچر دنیا بھر میں واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں