ہومUncategorizedپنجاب حکومت نے فلم سٹی اتھارٹی کا 16 رکنی بورڈ تشکیل دے...

پنجاب حکومت نے فلم سٹی اتھارٹی کا 16 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے 16 رکنی بورڈ کی تشکیل کر دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر کو بورڈ کی چیئرپرسن جبکہ وزیر اطلاعات و ثقافت کو شریک رکن مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ وائس چیئرپرسن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ایم پی اے امینہ حسن، ایم پی اے سارہ احمد، مختلف محکموں کے سیکریٹریز، اور فلم و میڈیا کی شخصیات کو بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی صاحبزادہ محمد گازین عباسی، ایم پی اے امینہ حسن، ایم پی اے سارہ احمد، سیکریٹری خزانہ پنجاب، سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور پنجاب، سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب، سیکریٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈی نیشن ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی شامل ہیں۔

ندیم مانڈوی والا، ونیزہ احمد، اعتزاز اسلم چوہدری، عمارہ ایس گوندل، ڈاکٹر فواد بیگ بھی نئی تشکیل شدہ اتھارٹی کے رکن ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بھی ممبر کے ساتھ سیکریٹری ہوں گے۔

بورڈ کی تشکیل پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 کے سیکشن 3 کے تحت کی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں