واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں مزید 4.87 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 98.65 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔
دوسری جانب، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل بھی 3.95 فیصد مہنگا ہوگیا، جس سے اس کی قیمت 90.26 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔


