کراچی (لارڈ میڈیا): ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
علاوہ ازیں 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4096 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔


