ہومUncategorizedکابینہ نے اپریل تا جون توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ جاری کر...

کابینہ نے اپریل تا جون توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ جاری کر دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کابینہ ڈویژن نے اپریل سے جون تک موصول ہونے والے توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت مختلف حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف موصول ہوئے جو توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کو ملنے والے تحائف میں روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، قیمتی قلم، مسجد نبویؐ کا ماڈل، چینی اسپیس اسٹیشن کا ماڈل، کف لنک، ٹائی، شیلڈز اور گلدان شامل ہیں۔ نائب وزیراعظم کو چینی گلدان، چمڑے کی بیلٹ، مصری مجسمہ، شکردان، کپ اور کف لنکس تحفے میں ملے۔

ڈپٹی چیف آف پروٹوکول کو "چارلس جورڈان” برانڈ کی ڈائمنڈ کلیکشن قیمتی گھڑی بطور تحفہ ملی۔ کابینہ ڈویژن نے تصدیق کی ہے کہ تمام تحائف وصول کر لیے گئے ہیں اور ان کی مالی قدر کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں