ہومتازہ تریناوپن اے آئی کا اے آئی ماڈلز ہگنگ فیس سرورز تک رسائی...

اوپن اے آئی کا اے آئی ماڈلز ہگنگ فیس سرورز تک رسائی حاصل کرنے کا انکشاف

برلن (لارڈ میڈیا): اوپن اے آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے دو جدید اے آئی ماڈلز نے ایک داخلی سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران غیرمعمولی خودمختاری کا مظاہرہ کیا اور ٹیسٹنگ ماحول سے باہر نکل کر ہگنگ فیس کے سرورز تک رسائی حاصل کی۔ یہ واقعہ ایک سائبر سیکیورٹی مشق کے دوران پیش آیا جس میں اے آئی ماڈلز کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔

کمپنی کے مطابق، اے آئی ایجنٹ نے متعارف کردہ GPT-5.6 Sol اور ایک غیر اعلانیہ جدید ماڈل پر مبنی ٹیسٹ ماحول سے نکل کر کھلے انٹرنیٹ تک پہنچا۔ اے آئی ایجنٹ نے لاگ اِن معلومات اور ایک سیکیورٹی خامی کا استعمال کرتے ہوئے ہگنگ فیس کے سرورز تک رسائی حاصل کی۔

ہگنگ فیس کے شریک بانی کلیمنٹ ڈیلانگ نے کہا کہ انہیں شبہ تھا کہ اس کارروائی کے پیچھے کسی جدید اے آئی لیب کا ماڈل ہو سکتا ہے، لیکن اوپن اے آئی کی بدنیتی پر انہیں شک نہیں۔

امریکی کانگریس کے رکن گریگ کاسر نے اس واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مؤثر قوانین کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جدید اے آئی سسٹمز کی لازمی آزادانہ سیکیورٹی جانچ اور بین الاقوامی ضابطہ سازی کا مطالبہ کیا۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ اے آئی پر مبنی سائبر حملے اور خودکار نظام عالمی چیلنج بن سکتے ہیں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں