ہومتازہ ترینپاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم 14 سال بعد ایشیا کپ کے لیے...

پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم 14 سال بعد ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے 14 سال بعد ‘ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026’ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے باضابطہ خط کے ذریعے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو اس کی تصدیق کی ہے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر فومیو اوگورا کے تہنیتی خط کے مطابق، قومی جونیئر ویمنز ٹیم نے ‘ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026’ میں شاندار کارکردگی اور حتمی رینکنگ کی بنیاد پر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے ٹیم کی کھلاڑیوں، آفیشلز اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دی ہے اور اس کامیابی کو قومی ویمنز ہاکی کی بحالی اور روشن مستقبل کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں