ہومتازہ ترینوفاقی کابینہ نے پیٹرولیم قیمتوں کا یومیہ نظام منظور کرلیا

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم قیمتوں کا یومیہ نظام منظور کرلیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نظام منظور کر لیا ہے جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ یہ قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی۔

فیصلے کے مطابق قیمتوں کا اعلان کرنے کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی۔ اوگرا خود مختار طور پر قیمتیں جاری کرے گا اور ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یکم جولائی 2026 سے اوگرا روزانہ پلاٹس ریفرنس قیمتیں بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔ پیٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ عائد نہیں کی جا سکے گی اور اس کی شرح میں تبدیلی فنانس ڈویژن کی منظوری سے ہوگی۔

مالی سال 2027 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پی ایس او کے ذریعے ہوگی جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر کی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ نے اوگرا کو ہدایت دی ہے کہ نئے نظام پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں