راولپنڈی (لارڈ میڈیا) آئی ایس پی آر کے زیراہتمام پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمر کیمپ میں ملک بھر کے 18 سے زائد سٹیشنز سے چار ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سمر کیمپ کے شرکاء سے خصوصی نشست کی جس میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی راء کی پشت پناہی سے چلنے والی تنظیمیں ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی اتحاد، یکجہتی اور نوجوانوں کی مثبت سوچ سے ہی مضبوط اور پرامن ملک بن سکتا ہے۔ طلبہ نے بھی اس نشست کے دوران دہشت گردی، سرمایہ کاری، سمگلنگ اور سوشل میڈیا جیسے موضوعات پر سوالات کیے۔
آئی ایس پی آر سمر کیمپ کے شرکاء نے اس مکالمے کو قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضروری قرار دیا اور کہا کہ اس کیمپ کے ذریعے نوجوانوں میں قومی شعور کو فروغ دینے میں مدد مل رہی ہے۔


