نیو جرسی (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم میں سپر باؤل طرز کا میوزیکل شو پیش کیا گیا جس نے شائقین کو حیران کر دیا۔ جنوبی کوریا کے بینڈ بی ٹی ایس نے لائیو پرفارمنس دی جبکہ کینیڈا کے گلوکار جسٹن بیبر کی انٹری پر اسٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا۔
ورلڈ کپ کے آفیشل ٹائٹل سانگ گانے والی کولمبین سپر اسٹار شکیرا نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ شکیرا کے ساتھ نائجیرین اسٹار برنا بوائے نے بھی فیفا ٹائٹل سانگ پیش کیا جس پر پورا اسٹیڈیم رقص میں ڈوب گیا۔
شو کے دوران برازیل کے لیجنڈ فٹبالرز رونالڈو اور رونالڈینیو نے میڈونا کے ساتھ اسٹیج پر شاندار انٹری دی جس پر شائقین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔
فیفا حکام کے مطابق یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل شو تھا۔ سوشل میڈیا پر #BTSxFIFA، #JustinBieber، #Shakira اور #WorldCupFinal ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔


