راولپنڈی (لارڈ میڈیا): محکمہ جنگلات نے خیبر پختونخوا سے اسمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک جی ٹی روڈ پر ضبط کر لیا ہے۔
ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عامر امتیاز نے کہا ہے کہ ٹرک مانسہرہ سے آرہا تھا اور اس پر 700 فٹ چیڑ کے درختوں کی لکڑی لدی ہوئی تھی۔ راولپنڈی سے تعاقب کرتی ٹیم نے گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹرک کو روک کر چیک کیا تو سوار کسی قسم کا ثبوت فراہم نہ کر سکے۔
عامر امتیاز نے مزید بتایا کہ پاکستان فاریسٹ ایکٹ 1927 کے تحت لکڑی اور ٹرک کو ضبط کرکے سہالہ فاریسٹ سیل ڈپو منتقل کر دیا گیا ہے، اور لکڑی اسمگل کرنے والوں کو 55 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔


