لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایکسپریس ہائی وے، جناح ایونیو، سری نگر ہائی وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف اوقات میں ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس سے ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ڈائیورشنز کے دوران متبادل راستے یا سروس روڈز کا استعمال کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لئے ان سڑکوں پر موجود ہوگی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں تاکہ کسی بھی دقت سے بچا جا سکے۔
ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لئے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وٹس ایپ چینل فالو کریں یا اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ITP FM 92.4 سنتے رہیں۔


