ہومUncategorizedگینگز کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کا گیلیکسی اپارٹمنٹس چھوڑ نے...

گینگز کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کا گیلیکسی اپارٹمنٹس چھوڑ نے کا فیصلہ

ممبئی (لارڈ میڈیا): بولی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی کے معروف گیلیکسی اپارٹمنٹس کو چھوڑ کر ایک نئے اور شاندار گھر میں منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی نے 16 جون کو سلمان خان کے خاندان کو باندرہ کے علاقے چمبئی میں ایک رہائشی عمارت کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ زمین سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان نے 2011 میں خریدی تھی۔ اس پر موجود پرانا بنگلہ وقت کے ساتھ خراب ہو گیا تھا، جسے گرا کر نئی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سلمان خان کا خاندان 1974 سے گیلیکسی اپارٹمنٹس میں مقیم تھا، مگر وقت کے ساتھ خاندان کے بیشتر افراد الگ گھروں میں منتقل ہو گئے۔ سلمان خان اب تک اپنے والدین کے ساتھ اسی عمارت میں رہ رہے تھے۔

نئے گھر میں منتقل ہونے کا ایک اہم سبب سلمان خان کو ملنے والی سیکیورٹی دھمکیاں ہیں، جن کے بعد خاندان نے محفوظ رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ 2024 میں گیلیکسی اپارٹمنٹس پر فائرنگ کے واقعے کے بعد حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے تھے۔

نئے بنگلے میں جدید اور مضبوط سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ خاندان کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔ سلمان خان یا ان کے خاندان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

فلمی محاذ پر، سلمان خان نے اپنی فلم ”ماتر بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس“ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور ان دنوں فلم ”ایس وی سی 63“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں نین تارا بھی ان کے ساتھ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں