اسلام آباد (لارڈ میڈیا): یاور حسین کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل یاسر پیر زادہ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد محی الدین وانی کے پاس ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارج تھا۔
یاور حسین اس سے قبل بطور ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
گریڈ 20 کے افسر یاور حسین کا تعلق جھنگ سے ہے اور وہ بلوچستان میں بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔
یاور حسین نے جوائنٹ سیکرٹری داخلہ امور کے طور پر بھی کام کیا ہے۔


