ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلپاکستان کی ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی، پہلی پوزیشن...

پاکستان کی ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی، پہلی پوزیشن حاصل

عمان (لارڈ میڈیا) پاکستان نے عمان میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی دستے نے 455 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

پاکستانی ٹیم نے گھڑ سواری کی مہارت کے ذریعے 6 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیتے۔ یہ کامیابی ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان سے وابستہ گھڑ سواروں، کوچز اور معاون عملے کی محنت کا نتیجہ ہے۔

عمان میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم اردن میں ہونے والے 5ویں انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔

ٹینٹ پیگنگ کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی کامیابی سے ملک میں گھڑ سواری کے روایتی کھیل کے لیے دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں