ہومتازہ ترینجرمنی میں امریکی ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ زخمی

جرمنی میں امریکی ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ زخمی

جرمنی (لارڈ میڈیا): جرمنی میں امریکی فضائی اڈے اسپانگڈاہلیم کے قریب ایک امریکی ایف 16 فائٹنگ فالکن لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔ امریکی فوج نے بتایا ہے کہ حادثے میں طیارے کا پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا، تاہم اسے طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق ایف 16 طیارہ 52ویں فائٹر ونگ سے وابستہ تھا اور منگل کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً ڈھائی بجے اسپانگڈاہلیم ایئر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور اس بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
امریکی فضائی اڈے کی جانب سے مزید معلومات تحقیقات میں پیش رفت کے بعد جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔ اسپانگڈاہلیم ایئر بیس جرمنی کے مغربی حصے میں واقع ہے اور یہاں امریکی فضائیہ کے ایف 16 طیاروں کا ایک اسکواڈرن تعینات ہے، جس کا کام یورپ اور دیگر علاقوں میں امریکی فضائیہ اور نیٹو کے مشنز کی معاونت کرنا ہے۔ حادثے کے وقت خطے میں امریکی فوجی سرگرمیاں بھی جاری تھیں، تاہم دستیاب معلومات میں اس حادثے کو کسی دشمن کارروائی سے منسلک نہیں کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں