ہومتازہ ترینچینی صدر کی جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے کو مسلسل وسعت دینے اور...

چینی صدر کی جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے کو مسلسل وسعت دینے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی تاکید

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چینی جدیدیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مضبوط تعاون فراہم کرنے کی غرض سے جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے کو مسلسل وسعت دینے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

شی جن پھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے بدھ اور جمعرات کو بیجنگ میں منعقد ہونے والی جدید مینوفیکچرنگ سے متعلق قومی کانفرنس میں ہدایت کی کہ اعلیٰ معیار کی ترقی اور زیادہ مضبوط سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ سمارٹ، ماحول دوست اور مربوط ترقی کو فروغ دیا جائے اور ملک کی صنعتی سپلائی چینز کو زیادہ خود کفیل اور خطرات کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنایا جائے۔

چینی صدر نے جدید مینوفیکچرنگ کو بنیادی ستون بناتے ہوئے جدید صنعتی نظام کی ترقی کو تیز کرنے اور حقیقی معیشت کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں