واشنگٹن (شِنہوا) امریکی آن لائن خبر رساں ادارے ایکسیوس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خلیجی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس میں ایران جنگ کے حوالے سے آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق متوقع ملاقات میں جنگ کے بعد کی حکمت عملی سے متعلق امریکی تجاویز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی خلیج تعاون کونسل کے 6 رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے رہنماؤں یا وزرائے خارجہ سے ملاقات کی توقع ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو ابتدائی دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور ان کی سینئر ٹیم جنگ کے بعد کے لئے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے جسے وسط مدتی انتخابات کے بعد حتمی شکل دیئے جانے کی توقع ہے۔
ایکسیوس نے ایک اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بھی نیویارک میں ٹرمپ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے تاہم ابھی تک کوئی ملاقات طے نہیں کی گئی ہے۔


