ہومUncategorizedسندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

کراچی (لارڈ میڈیا) سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی لائسنسنگ اتھارٹی کو نیا اسلحہ یا آرمز ڈیلرشپ لائسنس جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ حکام کو اس پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ البتہ غیرمعمولی اور خصوصی کیسز میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت ہوگی، جس کے لیے مجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

ترجمان کے مطابق خصوصی کیسز میں اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے عمل کو قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا، جس کے لیے وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری درکار ہوگی۔

صوبائی حکومت کے مطابق یہ اقدام سندھ میں اسلحہ لائسنس کے نظام کو مزید منظم کرنے کے لیے اہم ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو پابندی کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں