ہومUncategorizedحکومت کا پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

حکومت کا پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے 100 روپے فی لیٹر ریلیف اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ ریلیف جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں دیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی اور اس ریلیف اسکیم کا جائزہ لینے کے بعد آج رات موقف پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کیا جس کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو پیٹرول پر ریلیف دیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت دو اور تین پہیوں والی سواریوں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ملے گا جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پر یہ ریلیف حاصل ہوگا۔

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے دھرنے جاری رکھے ہیں اور 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں