ہومتازہ ترینسیاحتی ترقی کے تجربات کے موضوع پر چین اور نائیجیریا کا مشترکہ...

سیاحتی ترقی کے تجربات کے موضوع پر چین اور نائیجیریا کا مشترکہ سیمینار

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں چین کے سیاحتی شعبے کی ترقی کے تجربات پر ایک آن لائن سیمینار منعقد ہوا جس میں چین اور نائیجیریا کے سیاحت اور ثقافت کے شعبوں سے وابستہ نمائندے شریک ہوئے۔

نائیجیریا میں چین کے ثقافتی مرکز، نائجیریا ٹورزم ڈویلپمنٹ اتھارٹی (این ٹی ڈی اے) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہاسپیٹیلٹی اینڈ ٹورزم (نی ہاؤ ٹور) نے مشترکہ طور پر سیمینار کا انعقاد کیا تھا۔

شرکا نے سیاحت کے فروغ کے حوالے سے چین کے تجربات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں کا جائزہ لیا۔ ان ممکنہ شعبوں میں صلاحیت سازی، مہمان نوازی کے انتظام، سیاحتی مقامات کی تشہیر اور ثقافتی ورثے کے مقامات کی دیکھ بھال شامل ہیں۔

سیمینار میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی تبادلوں کے پروگراموں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ان پروگراموں میں چین نائیجیریا ثقافتی و سیاحتی میلہ، چین کے یومِ سیاحت کی تقریبات اور ابوجا میں چینی ثقافتی مرکز کی جانب سے منعقد کی جانے والی چین کے سالِ نو کی تقریبات قابل ذکر ہیں۔

نائیجیریا کی معیشت کو متنوع بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور مقامی آبادی کی ترقی کے لئے سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابوجا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں