ہومتازہ ترینفن لینڈ کے کاروباری ادارے چین کے سرمایہ کاری و تجارتی میلے...

فن لینڈ کے کاروباری ادارے چین کے سرمایہ کاری و تجارتی میلے میں مواقع کے خواہاں ہیں، وزیر اقتصادی امور

چین کے شہر شیامن میں سرمایہ کاری اور تجارت کے 26ویں بین الاقوامی میلے (سی آئی ایف آئی ٹی) کا منگل کے روز آغاز ہوگیاہے۔ میلے میں 129 ممالک اور خطوں کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں اور کاروباری و صنعتی گروپس کے وفود نے بھی شرکت کی۔

رواں برس فن لینڈ اور سعودی عرب کو مہمان ممالک کا اعزاز دیا گیا ہے۔

فن لینڈ کے وزیر برائے اقتصادی امور ساکاری پیوسٹو کا کہنا ہے کہ چین کی تیز رفتار ترقی نے فن لینڈ کے کاروباری اداروں کے لئے ’’اچھے مواقع‘‘ پیدا کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ساکاری پیوسٹو، وزیر برائے اقتصادی امور، فن لینڈ
’’ہمارے ساتھ یہاں فن لینڈ کے کاروباری اداروں کا ایک بڑا وفد موجود ہے جس میں 40 سے زائد کمپنیاں اور تنظیمیں شامل ہیں۔ ہمارا بنیادی مقصد عملی طور پر کاروباری مواقع کو فروغ دینا ہے۔ سی آئی ایف آئی ٹی میں ہماری توجہ گردشی معیشت، پائیداری، ری سائیکلنگ، پلپ اور کاغذ، جدید صنعتی پیداوار، صنعتوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور صحت جیسے شعبوں پر مرکوزہے۔
چین نے تیزی سے ترقی کی ہے جس سے ہماری کمپنیوں کے لئے اچھے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔‘‘

شیامن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں