ہومتازہ ترینچین کی غیر ملکی تجارت میں پہلے 8 ماہ کے دوران تیز...

چین کی غیر ملکی تجارت میں پہلے 8 ماہ کے دوران تیز رفتار ترقی برقرار

بیجنگ (شِنہوا) 2026 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران چین کی غیر ملکی تجارت میں تیز رفتار ترقی کا سلسلہ برقرار رہا، برآمدات اور درآمدات دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ درآمدات کی شرح نمو مسلسل برآمدات سے زیادہ رہی۔

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدات اور برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.6 فیصد بڑھ کر 347.8 کھرب یوآن (تقریباً 51.3 کھرب امریکی ڈالر) ہوگئیں۔

یہ شرح نمو رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چین کی برآمدات 14.6 فیصد اضافے کے ساتھ 201.7 کھرب یوآن جبکہ درآمدات 22 فیصد بڑھ کر 146.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں۔

صرف اگست میں چین کی اشیاء کی تجارت کا مجموعی حجم 46.5 کھرب یوآن رہا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19.8 فیصد زیادہ ہے۔ اشیاء کی تجارت مسلسل چھٹے ماہ 40 کھرب یوآن کی سطح سے اوپر رہی۔

اگست میں چین کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد جبکہ درآمدات میں 21.7 فیصد اضافہ ہوا۔

برآمدات اور درآمدات دونوں میں مسلسل چوتھے ماہ دوہرے ہندسوں کی شرح سے اضافہ ہوا جبکہ درآمدات کی شرح نمو مسلسل چھٹے ماہ برآمدات سے زیادہ رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں