راولپنڈی (لارڈ میڈیا) محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع ابرآلود ہے اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔
واسا حکام کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں واسا کی اضافی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ نالہ لئی کے اطراف ریسکیو 1122، واسا اور سول ڈیفینس کا عملہ موجود ہے۔
نالہ لئی سمیت تمام نالوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مطلع کیا ہے کہ موجودہ موسمی سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہے گا، جبکہ شدید بارشوں کی صورت میں شہری علاقے سیلابی صورتحال سے متاثر ہو سکتے ہیں۔


